تعلیم

آغا خان ایجوکیشن سروسز کے زیرِ اہتمام بہترین خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ میں‌انعامات کی تقسیم

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آغاخان ایجوکیشن سروسز کے زیراہتمام teacher recognition day کے حوالے سے آغاخان ڈائمنڈ جوبلی سکول سلطان آباد یاسین میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ممبرقانو ساز اسمبلی راجہ جہانزیب ،مشیرائے سی ایم جی بی غلام محمد ، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین عالیم جان ،جنرل منیجرل اے کے ای ایس پی بہادرعلی کے علاوہ یاسین بھر سے اے کے ای ایس پی میں خدمات سرانجام دینے والے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔

تقریب میں اے کے ای ایس یاسین ریجن میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو مختلف کیٹگری میں 75ہزار، 50ہزار اور 35ہزار کے نقد انعام کے علاوہ سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم اے کے ای ایس پی بہادرعلی نے کہا کہ teacher recognition day منانے کا مقصداساتذہ کو ان کے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کلاس روم میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کو نقداور ٹوکن کے طور پر انعام کے زریعے حوصلہ اٖفزائی کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران آغاخان ایجوکیشن سروسز نے گلگت بلتستان میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے اے کے ای ایس کے 779اساتذہ کو 3کروڑ 65لاکھ 15ہزار روپے نقد انعام کے شکل میں دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ استاد ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جو خود تو بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ بناتا ہے ۔استاد کلاس روم میں انٹرنیشنل زبان انگریزی کو عام کرکے کے ساتھ قومی زبان اردو اور علاقائی زبانوں کی استعمال اور اہمت کے حوالے سے بچوں کو اگاہ کرئے ۔استاد بچوں کو نصابی تعلیم کے علاوہ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور بچوں کو مثبت سوچ دینے کے لیے اپنے صلاحتوں کو بروے کار لائے ۔کیونکہ دنیامیں اپ جنگ و جدل کے بجائے مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button