گلگت بلتستان

کمانڈر ٹین کور لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال کا دورہ چلاس، متاثرین سیلاب سے ملاقات، پاک فوج کی جانب سے راشن تقسیم

چلاس(شہا ب الدین غوری سے) کمانڈر ٹین کور لیفٹننٹ جنرل ظفر اقبال نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر کے ہمراہ چلاس کا دورہ کیا اور حالیہ بارشوں سے ہو نے والے متاثرین میں پاک آرمی کی جانب سے راشن تقسیم کیا ۔چلاس ہیلی پیڈ پر متاثرین سے خطاب کر تے ہو ئے کمانڈر تین کور لفٹننٹ جنرل ظفر اقبال نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کے دکھ درد میں برابر شریک ہے ہم متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شاہراہ قراقرم کی بھالی کیلئے کو ششیں کی جارہی ہیں ۔جلد سے جلد شاہراہ قراقرم کو کھولا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں اشیائے ضروریہ کی کمی نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کے وہ مقامات جو بلاک ہیں ان کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ حکو مت کے تعاون سے شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے اقدامات کیئے جائیں گئے ۔اس موقع پر انہوں نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جان بحق ہو نے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button