متفرق

تھک نیاٹ رضا کار فورس نے سیاحوں کی بے لوث خدمت کر کے ہمارے دل جیت لئے: آئی جی ظفر اقبال

چلاس ( شہا ب الدین غوری سے )انسپکٹر جنرل آ ف پو لیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ عوام اور سیکورٹی اداروں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے امن قائم ہو چکا ہے ۔ گزشتہ سیزن کے دوران شاہراہ بابو سر میں کو ئی نا خواشگوار اقعہ پیش نہیں آیا جس کا کر یڈٹ سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ تھک نیاٹ بابوسررضاکار فورس کو جاتاہے ۔ سیکورٹی ادارے اور عوام ملکر کو ئی ایسا لائحہ عمل طے کریں جس سے امن کو برقرار رکھا جا سکے ۔

چلاس میں تھک نیاٹ رضا کار فورس کے نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کر نے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیاحتی سیزن کے دوران گلگت بلتستان میں دس لاکھ سیاح آئے جن میں سے 70% سیاحوں نے بابوسر روٹ پر سفر کیا ۔ تھک نیاٹ رضا کار فورس نے رضاکارانہ خد مات کا شعور پیدا کیا ۔ اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی ہر ممکن خد مت کی جس سے جہاں ایک طرف سیکورٹی کا کو ئی ناخو شگوار واقعہ رو نما نہیں ہوا وہاں دوسری جانب علاقے کے بارے میں منفی پروپیگنڈے نے بھی دم توڑ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ امن کی جو فضا چلی ہے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے امن ہو گا تو ترقی ہو گی اور سیاح زیادہ سے زیادہ آئیں گے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ترجمان صوبائی حکو مت فیض اللہ فراق نے کہا کہ تھک نیاٹ کے عوام نے رضاکارانہ تصور کو فروغ دیا ۔ گرمائی موسم میں شاہراہ بابوسر پر خدمات سر انجام دینے والے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ نوجوان عمل و کردار کی عملی تصویر بنے اور اپنے کردار سے ثابت کیا کہ وہ امن دوست ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صو بائی حکو مت امن پسندوں کے پیچھے کھڑی ہے ۔ رضا کاروں کی بھر پور حو صلہ افزائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی بہتر کاکردگی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں راء کا نیٹ ورک بے بقاب ہوا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہ گزشتہ سیزن کے دوران تھک نیاٹ بابوسر کے عوام نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ جس تعاون کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ عوامی تعاون کی بدولت سیاحوں کو کسی تکلیف پر یشانی کا سامنا نہیں کر نا پڑا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنیوالے سیزن میں بھی تھک نیاٹ بابوسر رضاکار فورس سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے سیاحوں کی حفاظت کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ تقریب سے ایس ایس پی دیامر شعیب خر م جانباز نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر تھک نیاٹ رضا کار فورس کے 74نوجوانوں میں سرٹفیکیٹ تقسیم کیئے گئے ۔ بعد ازاں آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے چلاس میں پو لیس کے زیر انتظام چلنے والے گرلز پرائمری سکو ل کا افتتاح کیا ۔

قبل ازیں آئی جی پی گلگت بلتستان چلاس پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محکمہ پولیس دیامر ڈویژن کے پی آر او انسپکٹر محمد وکیل نے سرانجام دئیے ۔تقریب میں تھک نیاٹ اور بابوسر یوتھ کی طرف سے آئی جی پی کو تحائف بھی دئیے ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button