گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گلگت تا راولپنڈی شاہراہ قراقرم کئی جگہوں میں بلاک ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیئے متعلقہ ادارے دن رات تیزی سے کام کر رہے ہیں جس کو بہت جلد کھولا جائیگا اور گلگت بلتستان کے عوام کی زندگی معمول پر آجائیگی ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مستقبل میں غذائی اشیا ء کو کم از کم تین ماہ کے لیئے جمع کیا جائے گا تاکہ ایسے قدرتی آفات میں گلگت بلتستان کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔صوبائی حکومت کے پاس جو آٹا موجود ہے اس کو عوام کے پاس پہنچایا جا رہا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام صبر سے کام لیں تاکہ ہر علاقے میں آٹا کی تقسیم کو ممکن بنایا جا سکے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہنزہ سے چپورسن کا روڑ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے حکومت کی طرف سے روڑ کھولنے کے لیئے بھاری مشینری کام کر رہی ہے جس کو آج عام ٹریفک کے لیئے کھولا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام کے مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گندم کے 150بوری پہنچا دئے گئے ہیں اور جلد اس کی پیسائی کر کے آٹے کی قلت پر قابو پایا جائے گا ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔