متفرق

شاہراہ قراقرم کھل گیا، گندم کی ہزاروں بوریاں جلد پہنچ جائیں گی۔ اب مخالفین اپنی سیاست کیسے چمکائیں گے؟ وزیر اطلاعات ابراہیم ثنائی

گلگت (پ ر) وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم کھل گیا ہے اور گندم کی ہزاروں بوریاں کل تک گلگت بلتستان کے تمام حصوں تک پہنچ جائیں گیتو اس کے بعد مخالفین کے پاس کیا بچے گا جس پروہ اپنی سیاسی دکان چمکاسکیں؟

انہوں نے پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی کے باعث علاقے میں امدادی کارروائیاں ممکن ہوئی انہوں نے کہاکہ شاہراہ قراقرم کی بندش کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کی ذہنیت عوام کو پتہ چل گئی کہ بجائے ان کی داد رسی کے ان کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بجائے مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کیا جاتا سیاسی مقاصد کیلئے بے جا تنقید کی گئی اور عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے ذخیرہ اندوزی کا باعث بننے والے نام نہاد سیاست دانوں نے انتہائی خود غرضی کا مظاہرہ کیا انہوں نے تاسف کا اظہار کیا کچھ عنا صر نے آفت کو اپنی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا مگر شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لئے حکومت نے دن رات کام کیا اور عوام کو درپیش مسائل حکومت نے رات دن حل کرنے کی کوشش کی اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ اپنی ذمہ داری کے مطابق کام کرتی رہی انہوں نے کہاکہ حکومت ہر واقع سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button