متفرق

سبخان سہیل استور پریس کلب کے صدر منتخب

استور(عبدالوہاب ربانی ناصر) استور پریس کلب 2017اور2018کے انتخابات پہلی دفعہ جمہوری انداز میں کیا گیا جس میں سبخان سہیل صدر اور عابد حسین پروانہ جنرل سیکرٹری منتخب ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنرز لیگل ایڈوائزر پریس کلب استور ایڈوکیٹ عتیق الرحمن اور ان کے ہمراہ احوال گلگت بلتستان کے ٹو TVکے انچارج علی شیر اور سابقہ سینئر صحافی دلدار چوہدری تھے ۔ الیکشن کمشنر نے استور پریس کلب کے انتخابات ایک جمہوری انداز میں تمام صحافیوں سے پولنگ بوتھ میں ووٹ کاسٹ کروایا۔ جس میں سبخان سہیل رفیع اللہ خان آفریدی کے مد مقابل4ووٹ کے مقابلے میں 6ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے ۔

الیکشن کے دوران تمام صحافی جس میں رانافاروق، لطف اللہ ،عبدالوہاب ربانی ناصر، فرید اللہ آفریدی ،شمس الرحمن شمس،ابرار حسین،ارشاد ملک و ظفرعباس نے شرکت کی ۔

اس موقعے پر نئے منتخب صدر سبخان سہیل نے تمام صحافیوں کو شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ میں ان کامشکور ہوں جنہوں نے مجھے پر ایک بڑا اعتماد کر کے صدر منتخب کیا ۔ انشااللہ میں اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہو ئے صحافتی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے صحا فیوں کے مسائل حل کرنے کے لیےدن رات کام کروں گا۔ انشاللہ بہت جلد استور پریس کلب کی بلڈنگ سمیت دیگر امورکے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرتے ہو ئے تمام صحافیوں کے امیدوں پر اترنے کی بھر پور طریقے سےکوشش کرونگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button