گلگت بلتستان

گورنر میر غضنفر علیخان اور رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے غذر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کیمپس میں مقیم متاثرین سے ملے

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ضلع غذر میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلا ئیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقو ں کا دورہ کیا اور کیمپس میں متاثرین کے مسائل بھی سنے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم غذر کے عوام کے شانہ باشانہ کھڑے ہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن امداد کرینگے ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے غذر میں ضلع انتظامیہ کے ہمرا ہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ شیر قلعہ ، سلپی اور گلوداس کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ غذر کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرینگے اور غذائی قلت پر فوری قابو پایا جائے گا۔متاثرین کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات دیے کہ متاثرین کیمپس میں صاف پانی اور ادویات اور دیگر ضروریات کو فوری مہیا کیا جائے اور ہر کیمپ میں فری میڈیکل کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر تعینات کیا جائے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا ہونا بہت لازمی ہے جس طرح ضلع غذر میں سول سوسائٹی ، آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک اور حکومت اشتراک میں کام کر رہی ہے ۔
گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بہت جلد ضلع دیامر اور دیگر متاثرہ ضلعو ں کادورہ کرونگا اور متاثرین سے خود مل کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات کرینگے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ۔صوبائی حکومت متعلقہ اداروں کے ذریعے سارے ضلعوں میں تباہ کاریوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ متاثرین کی جلد بحا لی کو ممکن بنایا جا سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button