سیاست

گورنر کے دورہ غذر کو مسلم لیگ یوتھ ونگ نے سیر سپاٹا قرار دے دیا

غذر ( جاویداقبال ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے غذر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاگورنر گلگت بلتستان کا دورہ غذرکے موقع پر میڈیا کو دور رکھا گیا گورنر کا ہوائی دورے کو متاثرین اور مسلم یوتھ ونگ نے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہیلی کاپٹر کے زریعے سیر سپاٹے کرکے چلا گیا متاثرین کے بحالی کا کوئی امید نظر نہیں آیا بلکہ لاکھوں روپےقوم کے نقصان کرکے گیا ہے. جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ یوتھ ونگ غذر کے صدر حافظ عبدالرحیم نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نظریاتی لیگی نہیں ہے وہ اپنے تعلقات کی وجہ سے گورنر آیا ہے اس لیے اس کے غذر آ مد پر کارکنوں نے کوئی استقبال نہیں کیا. انہوں نے کہا ہے کہ جب ن لیگ پر مشکل وقت آیا تو اس وقت میر غضنفر علی خان نے دوسری پارٹیوں کو ویلکم کرکے مفادات حاصل کر تا رہا. اور آج اپنے مفادات کی خاطر گورنر بنا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ غذر کے لیگی اپنے نظریاتی رہنماؤں کا غذر آمد پر شاندار استقبال کرتے ہیں جس کا واضح ثبوت سابق گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا دورہ غذر ہے. جس کو کارکنوں اور رہنماؤں نے بیارچی کے مقام سے شاندار ریلی میں لایا. لیکن مفاد پرست گورنر کے استقبال کے لیے کوئی بھی کارکن نہیں آیا . اور گورنر  گاہکوچ میں دعوت کها کر چلا گیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button