گلگت: پاک فوج نے ضلع نگر کے دور افتادہ گاوں بر ویلی چھلت میں ریسکیوآپریشن کے ذریعے 26 کے لگ بھگ مریضوں کو بحفاظت گلگت پہنچا دیا ۔ پیر کے روز پاک فوج کے ایم آئی17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے بر ویلی میں ادویات اور آٹا کے 50 بیگز پہنچا دیا گیا۔ واپسی میں پاک فوج نے9 مرد ،11 خواتین اور6 بچوں کوگلگت پہنچایا گیا۔ آئی ایس پی آر گلگت بلتستان کے ترجمان میجر شمائلہ نے ریسیکو آپریشن کی نگرانی کی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔