ثقافت

ہنزہ میں موسیقی اور چوب کاری کے فنون میں مہارت حاصل کرنے کی تربیت اختتام پزیر، فنکاروں اور ماسٹر ٹرینرز میں اسناد تقسیم

ہنزہ (اکرام نجمی اورزوالفیقاربیگ سے) قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (KADO) اور ہاشوفائڈیشن کے اشتراک سے ووڈ کارونگ اور موسیقی کے شعبے میں تربیت حاصل کرنے والے مقامی فنکاروں اور انکے ماسٹر ٹرینرز میں اسناد تقسیم کیا گیا ۔

اس تقریب کے مہما ن خصوصی ڈپٹی کمشنرضلع ہنزہ برہان آفندی تھے مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ میں موسیقی کے فروغ اور ترقی میں ہاشو فائڈیشن اور کاڈو کا بہت اہم کردار ہے خاص کر ہنزہ میں ماحولیات کے حوالے سے جو کام کاڈو نے کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور میں ضلع ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے کاڈو کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انھوں نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں خواتین اور مرد ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام نہ کرے وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا انھوں نے مزید کہا کہ ہنر مند افراد معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں خاص کر خصوصی افراد کو ہنر مند بنانا آسان نہیں یہ تب ممکن ہوا جب کاڈو نے انھیں پلیٹ فارم مہیا کیا مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہنزہ سے تین موسیقاروں کو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور ہم نے ان کا حتمی لسٹ گورنر گلگت بلتستان کے دفتر بھیج دیا ہے اور یہ ہم سب کیلئے اعزاز ہے ۔

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے بلبل جان شمس ریجنل منیجر ہاشو فائڈیشن نے کہا کہ سی کے یو کے مالی تعاون سے ہم نے پورے گلگت بلتستان میں تہواروں کے علاوہ موسیقی اور ووڈ کارونگ میں ٹریننگ دی ہے ہمارا مقصد معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے جس میں الحمداللہ ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں ہم نے گوپس جہاں کوئی موسیقار موجود نہیں تھا ٹریننگ کے زریعے ایک پورا ٹیم تیا ر کیا ہے جو وہاں کے لوگوں میں خوشیاں بانٹ رہا ہے ۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاڈو کمال الدین نے اس موقعے پر پروگرام کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاڈو نے ہمیشہ علاقے میں مثبت سوچ اور پائیدار ترقی کیلئے کوشش کی ہے ماحولیات ،ثقافت ،انفامیشن ٹیکنالوجی اور خاص کر خواتین اور معزور افراد کو ہنر مند بنانے کیلئے ہمیشہ کوشان ہے اور انشااللہ آئندہ بھی ادارہ علاقے کے لوگوں کی خدمت کرتا رہے گا۔

IMG_8458

IMG_8435

IMG_8422

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button