سیاست

کونسل انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت روک کر سیاست میں نئی روح پھونک دی، حاجی عابد علی

گلگت ( پ ر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی نے کہاہے کہ کونسل انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفرخت روک کرسیاسی زندگی میں نئی روح پھونک دی ہے اگر اس مرتبہ بھی سابق دور کی طرح کونسل کے ووٹ فروخت ہوتے تو سیاسی نمائندوں کے بجائے آئندہ اسمبلیوں میں بھی سرمایہ داروں کو قبضہ ہوتا مسلم لیگ ن کی حکومت نے شوآف ہینڈ کے زریعے ممبران کا چناؤ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ حکومت کسی بھی طور پر کہیں بھی کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دے گیاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہصوبائی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور تمام وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری شب وروز عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت دیگر سٹاف ہمہ وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کو ڈیڑھ کروڈ سے زائد رقم کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے جس سے نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے زلزلہ زدگان کی طرح حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں اور افراد کو بھی حکومت مایوس نہیں کرے گی اور انہیں بھی جلد معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ متاثرہ سٹرکوں کی بحالی اور متاثرین کو امداد کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی اور نہ ہی متاثرین کی ویری فکیشن اور متاثرہ خاندانوں کی تصدیقی عمل میں کوئی کوتاہی برداشت کی جائے گی کسی ایک متاثرکی بحالی تک بھی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button