معیشت

ہنزہ، محکمہ زراعت اور جاپانی ادارے جائیکا کے زیرِ اہتمام زراعتی تعمیر و ترقی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ زراعت اور جاپان کے ادارے جائیکا کے تعاون سے زراعت کے تعمیر و ترقی پر اہم ورکشاب کا نعقاد ہو ا۔ ورکشاب میں ضلع ہنزہ اورنگر کے تما م ایل ایس اوز اور غذر ایل ایس اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ ا سکے علاوہ محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام اور جاپان کے ادارہ برائے زراعت کے نمائندوں نے بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹرفضل الرحمن نے شرکاء ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ہنزہ اور نگر بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی محکمہ زراعت کے ساتھ زمینداروں کو مختلف قسیم کی زرعی شعبے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہے اہم ایل ایس اوز کے نمائندوں کو ان کا میابیوں پر مبارکباد دیتے ہیں۔اور ہم آئندہ بھی زمینداروں سے امید رکھتے ہیں کہ اس شعبے میں جائیکا اور محکمہ زراعت کے ماہرین کی جانب سے جدید زرعی طرز طریقوں کو اپنا کر اس سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں گے۔انہو ں نے جاپان کے ادارہ جائیکا کی کاوشوں کو بھی سہراتے ہوئے کہا کہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے دیگر حصوں میں زراعت کے متعلق عوام میں شعور پیدا کرتے ہیں۔اس موقع پر جائیکا کے جانب سے ایل ایس اوز کے نمائندوں کو 6موٹر سائیکل کی چابیاں LSOsکے نمائندوں کو حوالہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ م،وجودہ حکومت کی کسان دوست زرعی ترقیاتی پالیسی کے تحت محکمہ زراعت گلگت بلتستان کسان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے انہوں نے رواں مالی سال میں مزید بڑے منصوبے کے تحت ہنزہ نگر میں مزید جدید طرز کی نر سریاں اور باغات کے زرئعے علاقے میں زرعی معاشیات کو بہتر بنانے کا بھی خوشخبری سنا دی۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسریچ ریاض علی نے بھی علاقے میں زرعی سرگرمیوں کو سہراتے ہوئے زرعی توسع اور تحقیق کو مل جل کر کام کرنے پر زور دیا ، ورکشاب سے کظاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ مظفر ولی نے مہمانوں کا شرکاء ورکشاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ گزشتہ سالوں میں طرح آئندہ سالوں میں بھی ہنزہ نگر کے تمام ایل ایس اوز زراعت کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے جدید اصولوں کو اپنا کر علاقے میں زرعی معاشیات کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ڈائریکٹر زراعت گلگت بلتستان داکٹر فضل الرحمن کی زراعت میں خصوصی دلچسپی پر خصوصاً طور پر شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button