سیاست

کاچو امتیاز حیدر سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی ہے ، فیصلہ پارٹی ہائی کمان کے ہاتھ میں ہے، سید علی رضوی صوبائی ڈپٹی سیکریٹری

سکردو ( رجب علی قمر ) مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کونسل انتخابات میں مبینہ خلاف ورزی کرنے پر رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان سے تحریری وضاحت طلب کرلیا ہے جس کی روشنی میں مرکزی ہائی کمان فیصلہ کرے گی اس سلسلے میں وحدت المسلمین نے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو باریک بینی کے ساتھ معاملات کا جائزہ لیں گے اُنہوں نے کہا کہ تشکیل دی گئی کمیٹی حلقے کے عوامی اُمنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل طے کریں گے سید علی رضوی نے کہا کہ کونسل انتخابات کے ایک ووٹ کو قوم کا سب سے بڑا ایشو بنا کر گلگت بلتستان کے عوام کو اصل حقوق سے دور کیا جارہا ہے کونسل انتخابات عین اس وقت کرایا گیا جب عوام میں حقوق کے لئے شعور اور بیداری بڑھ رہی تھی سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کو آئینی حقوق ،اکنامک کوریڈور اور گلگت سکرد و روڈ بارے توجہ ہٹا دی گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کا اقتصادی راہداری میں واضع حصہ ،آئینی حیثیت ،غیر قانونی ٹیکس سمیت دیگر اہم ایشوز پر ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اُنہوں نے واضع کیا کہ کونسل انتخابات ہو یا عام انتخابات ہار جیت سیاسی جدوجہدکا حصہ ہے اس قسم کے معاملے میں عوام نہ اپنے حقوق سے پیچھے ہیٹں گے نہ ان کے حوصلے پست ہوں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button