متفرق

سکردو روڑ کی تعمیر میں حفیظ الرحمن اور ناشاد سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، امجد ایڈوکیٹ

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کی سکردو روڈکی تعمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ حفیظ الرحمن اور ناشاد صاحب ہیں جنہوں نے الیکشن 2015 پر سکردو کے عوام سے ووٹ بٹورنے کے لئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والے ٹینڈر کو وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف صاحب کو گمراہ کر کے منسوخ کرایا سپیکر ناشاد صاحب اور حفیظ الرحمن اپنے کھودے ہوئے گھڑے میں گر چکے ہیں ۔حفیظ الرحمن اور ناشاد نے سکردوروڈ کی تعمیر میں دانشتہ طور پر رکاوٹیں پیداکی تاکہ سکردو کے عوام کے سامنے پیپلز پارٹی کو ناکام ظاہر کیا جاسکے ۔الیکشن کے دوران میاں صاحب کے ساتھ جگلوٹ سکردو روڈ کا افتتاح کرانا بھی ناشاد اور حفیظ الرحمن کی مشترکہ سازش کا حصہ تھا الیکشن سے قبل سکردو روڈ کا افتتاح کرایا گیا لیکن میاں صاحب نے الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد چائینز کمپنی کو ایواڑ شدہ ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور دوبارہ ٹنیڈرکرانے کا حکم دیا جب دوبارہ ٹنیڈر کرایا گیا تو ٹھیکہ مذکورہ (Boot, Build own oprate and Transfer ) کی پالیسی کی بنیاد پر ٹھیکہ FWOکو دیا گیا مذکورہ پالیسی پر سکردو روڈ کی تعمیر ممکن نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے FWOسکردو روڈ کے ٹھیکہ پر عمل کرنے سے قاصر ہے ۔وفاقی بجٹ میں سکردو روڈ کے لیے فنڈز مختص نہ کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے لیکن ناشاد اور حفیظ الرحمن عوام کو بے وقوف بنا کر عادی ہو چکے ہیں اور اخباری بیانات کے زریعے سکردو دوڑ کی تعمیر کے حوالئے سے آئے روز نت نئے بہانے تراشتے رہتے ہیں سکردو کے عوام با شعور ہو چکی ہے حفیظ الرحمن اور ناشاد اپنے کھودے ہوئے گھڑے میں مسلسل دھنستے جا رہے ہیں اور عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب فدا محمد ناشاد کے پاس استعفٰی دینے کے کوئی حل نہیں بچتا ہے ۔ٖفدا محمد ناشاد سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوکر اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button