گلگت بلتستان

گھانچے، محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین تین دنوں سے قلم چھوڑ ہڑتال میں مصروف

Ghanche pix
گانچھے ( محمد علی عالم ) محکمہ تعمیرات عامہ گانچھے کے عارضی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہا ۔جس کے باعث دفتری امو ر مکمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ ملازمین نے دفتر کو بھی بند کر کے گورنمنٹ کانونی سے ڈپٹی کمشنر گانچھے آفس تک مارچ کیا اور کئی گھنٹہ سیاچن روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر کے دھرنا دے رکھا۔ دوران اھرنا کسی سرکاری اعلیٰ حکام نے سامنے آ کر بات تک نہیں کیا۔ تحصیلدار اور نائب تحصیلدار آ کر مظاہرین سے بات کر نے کی کوشش کی مگر ملازمین نے ٹھوکرا دیا ان کا کہنا تھا کہ کوئی ذمہ دار حکام آ کر بات کریں ۔ اس دوران سٹی ایس ایچ او نے بھی مظاہرین سے مذکرات کرنے کی کوشش کیا لیکن وہ بھی کوئی کارآمدثابت نہ ہوسکا۔ اسی دوران معلوم ہو ا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع میں ہی موجود نہیں تھا اور اسسٹنٹ کمشنر خپلو جمعہ کے لئے گیا ہوا تھا ۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کی اس روےئے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کچھ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرہ با زی کی تاہم یونین کے عہدیداروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ با زی سے روکا۔ مظاہرین نے نماز جمعہ بھی سیاچن روڈ پر ادا کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیا گیا تھا ۔ پولیس کے بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ تھی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری مطالبات منظور نہیں ہوتے ہم قلم چھوڑہڑتال جاری رکھیں گے۔ واضع رہے کہ ان ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ریگولر نہ کرنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button