کوہستان(نامہ نگار) کوہستان میں موٹر کارکھائی میں جاگری ،خواتین و حضرات سمیت چار جاں بحق ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے صدرمقام داسو سے دس کلومیٹر گلگت کی جانب کماء کے سامنے شاہراہ قراقرم پر موٹر کار کھائی میں گری ہے ۔ پولیس کے مطابق موٹر کار سازین سے داسو آرہی تھی کہ راستے میں کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین خواتین مسماۃ(ن) اور ماسٹر عبدالکافی جاں بحق ہوئے ۔ یہ لو گ حج کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے داخلے کیلئے نیشنل بنک داسو آرہے تھے ۔زخمی ہونے والے گورنمنٹ ہائی سکول شتیال کےSST ٹیچر شاعالم کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔