متفرق

غیر قانونی بھرتیوں کےالزام میں گرفتار سابق ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ مراد ضمانت پر رہا

گلگت (نعیم انور) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شاہ مراد کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔ نیب کی طرف سے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن شاہ مراد کو چیف کورٹ گلگت بلتستان کے جسٹس وزیر شکیل اور جسٹس حق نواز پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے منگل کے روز ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا ،قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سب جیل جٹیال کے حکام نے جمعرات کے روز شاہ مراد کو جیل سے باقاعدہ رہا کر دیا ۔ شاہ مراد کی جیل سے رہائی پر تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی کنونیئر فتح اللہ ،نعمت شاہ و دیگر عزیز و اقاریب نے انھیں پھولوں کے ہار پہنا کر ریلی کی شکل میں انھیں آبائی گاوں بوبر پونیال پہنچا دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button