حادثات

ہنزہ میں‌عطا آباد ٹنلز کے قریب سیاحوں‌کی گاڑی کو حادثہ، خاتون جان بحق، تین زخمی

گلگت۔ عطا آباد ھنزہ میں سیاحوں کی گاڈی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سیاح جابحق اور تین سیاح زخمی ہوگئے ہفتے کے روز وادی ھنزہ میں عطا آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڈی نمبر ایل ای ایس (LES) 7866 لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی پولیس کے مطابق اس حادثے میں ایک خاتون سیاح یاسمین خالد ذوجہ خالد محمود ساکن ڈیرہ غازی خان جابحق ھوگی جبکہ گاڈی میں سوار دیگر تین افراد عنایہ خان دختر خالد محمود، احسان خالد ولد خالد محمود اور عبداعلیم خان ولد خالد محمود ساکنان ڈیرہ غازی خان شدید زخمی ھوگئے زخمیوں کو کریم آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبعی امداد فراہم کی گئی متاثرہ سیاحوں کا تعلق ایک ھی خاندان سے ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button