عوامی مسائل

سکردو سے شگر جانے والی کار دریائے سندھ میں گر گئی، ایک شخص کوزندہ نکال لیا گیا

سکردو ( چیف رپورٹر ) سکردو سے شگر جانے والی کار تھور گو کے مقام پر درئے سندھ میں گر گئی جس کے باعث کار میں سوار دو مسافر لاپتہ ہو گئے تاہم ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا کار ہفتہ کی شام سکردو سے شگر جارہی تھی کہ تھور گو کے مقام پر دریامیں گر گئی جس کی وجہ سے کار میں سوار تین میں سے دو افراد لاپتہ ہو گئے تاہم سخاوت نامی شخص کو دریا سے ریسکو کرکے زندہ بچالیا گیا لاپتہ ہونے والوں میں فدا حسین اور رشید شامل ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے رات ہونے کے باعث آپریشن روک دیا گیا ہے سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد اور رکن کونسل وزیر اخلاق حسین جائے حادثہ پر پہنچے اور سرچ آپریشن کا معائنہ کیا سپیکر نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کوششیں تیز کر ے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button