متفرق

شـــــــــــــــــــــــــــــگر میں مردم وخانہ شماری کی تیاریاں مکــــــــــــــــــــــــــــــــمل

شگر(عابدشگری) ملک میں جاری مردم و خانہ شماری کا دوسرا فیز 25اپریل سے شروع ہوگا۔ جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ضلع شگر کے دور افتادہ علاقوں کیلئے عملے اور سکیورٹی حکام کی روانگی شروع۔ شگر کو مردم شماری کیلئے 73بلاکس میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔جبکہ ہر یوسی ایک زون بنایا گیا ہے جہاں نگرانی کیلئے سپروائزر تعینات کردیا گیا ہے۔ مردم شماری عمل کو شفاف بنانے اور عملوں کیساتھ پاک فوج کے اہلکار بھی عملے کے ساتھ ہونگے جبکہ سکیورٹی کیلئے محکمہ پولیس کیساتھ جی بی سکاؤٹس کے جوان بھی حصہ لیں گے۔

اس سلسلے میں شگر کے دورافتادہ مقامات، مثلاً برالدو ،باشہ،تسر اور داسو کیلئے سکیورٹی اور مردم شماری عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔ برالدو اور باشہ جانے والی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عملہ پیدل ان علاقوں تک پہنچے گا۔

سیکیورٹی انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع شگر سید الیاس حسین نے کہا ہے کہفول سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سکردو سے اضافی نفری شگر منگوایا گیا ہے، جبکہ ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر بھی نفری کو بڑھا کر سیکیورٹی سخت کردیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریزرو سیکشن بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button