سیاست

گورنر اور رانی عتیقہ نے الت، کریم آباد اور حسن آباد کا دورہ کیا، بارش متاثرین سے ملاقات کی

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ضلع ہنزہ میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلا ئیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقو ں کا دورہ کیا اور متاثرین کیمپس میں متاثرین کے مسائل بھی سنے اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کئے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ہنزہ کے عوام کے شانہ باشانہ کھڑے ہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے ہنزہ میں ضلع انتظامیہ کے ہمرا ہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ حسن آباد ، کریم آباد اور التت کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہنزہ کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرینگے اور غذائی قلت پر فوری قابو پایا جائے گا۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقیہ غضنفر نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سارے ضلعے متاثر ہوچکے جس کی بحالی کے لیئے اقدامات کرر ہے ہیں اور خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرین میں غذائی اشیاء بھی تقسیم کی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بہت جلد ضلع دیامر اور دیگر متاثرہ ضلعو ں کادورہ کرونگا اور متاثرین سے خود مل کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدامات کرینگے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ۔صوبائی حکومت متعلقہ اداروں کے ذریعے سارے ضلعوں میں تباہ کاریوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ متاثرین کی جلد بحا لی کو ممکن بنایا جا سکے اور آئندہ قدرتی آفات سے نمنٹنے کے لیئے متعلقہ اداروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ ان آفات سے نمنٹنے کے لیئے فوری اقدامات کئے جا سکیں گے جس سے زیادہ نقصانات سے بچا جا سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button