متفرق

رحیم آباد کے نوجوان کی خودکشی کی خبر بے بنیاد ہے، منفی خبریں چلا کر عوام کو خوف وہراس کا شکار کیا جارہا ہے، اہل خانہ

گلگت( خبرنگار خصوصی)گزشتہ روز رحیم آباد کے ایک نوجوان کی خودکشی کے حوالے سے چھپنے والی خبر بے بنیادہے اور اس قسم کے بے بنیاد خبریں چلاکر عوام کو خوف و حراس کا شکار کیا جارہاہے ،شاہ رئیس کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتا ہے ،کیوں کہ وہ ایک زہنیطور پر صحت مند انسان ہے اور وہ ایک نارمر انسان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار شاہ رئیس کے اہل خانہ والد صاحب خان ،محمد جاویداور لالو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا شاہ رائیس گزشتہ 4دنوں سے غائب ہے جس کے حوالے سے ہم نے متعلقہ تھانہ دنیور میں درخواست دائر کی ہے اور پولیس کی نااہلی کی اور سستی کی وجہ سے ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔انہوں نے کہا غائب ہونے کا مطلب خود کشی نہیں ہوتاہے اور شاہ رئیس کا گھروالوں سے کوئی ناچاقی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ایسے من گھڑت خبریں چلاکر گھر والوں کو پریشان کیا جارہاہے ،جب تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آتی ہے تب تک ایسی خبریں نہیں چلایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button