گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: گورنمنٹ کالجز میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ء کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقاریب

گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان کے گورنمنٹ کالجز میں 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ء کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں جس میں شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہید طلباء اور اساتذہ کی جرات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا

۔اس موقع پر کالجز کے پرنسپلز،معلمین اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بیج کنی کیلئے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گی۔اور معاشرے کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ شہدائے اے پی ایس پشاور کے خون کو کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیں گے اوراُن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button