سیاست

گلگت بلتستان آئینی حقوق بارے یاسین ملک کو لکھے گئے خط کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ کے صوبائی عہدیداروں کو پارٹی کے گن گانا چھوڑ دینا چاہیے، سعدیہ دانش

گلگت( خبرنگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اور گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے حوالے سے یاسین ملک کو لکھے گئے خط کے منظر عام پر انے کے بعد صوبائی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کو اپنے پارٹی اور وفاقی حکومت کے گن گانے چھوڑ دیناچاہئے ۔اتنے بڑے کرپشن سیکنڈل کے بعد وزیر اعظم حکمرانی اور عوامی نمائندوں کا حق کھو چکے ہیں ،انہیں اخلاقی طور پر وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے کی حکومت کشمیری لوبی کو خوش کروانے کیلئے جی بی کے عوام حق ماررہے ہیں اور پی ایم ایل این گلگت بلتستان ویسے ہی آئینی حقوق کمیٹی کے شو شاہ چھوڑ رہے ہیں جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں اور نے ہی اس معاملہ پہ وفاقی حکومت کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو کشمیر کے ساتھ نتھی کرکے یہاں کے عوام کو ان کے حقوق سے محرم تو رکھ سکتی ہے مگر کشمیر لوبی کو ناراض نہیں کرسکتے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button