خبریں

شہید کانسٹیبل عارف حسین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ‌خاک

چلاس( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تانگیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل کو تانگیر ریمی کے مقامی قبرستان میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تانگیر کا علاقہ ریمی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں شرپسندوں کی فائرنگ سے دیامر پولیس کا جوان عارف حسین شہید ہوگئے تھے،اتوار کے روز تانگیر میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں مقامی لوگ ،پولیس فورس کے سربراہان نے شرکت کی اور مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ عارف حسین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button