گلگت بلتستان

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے سکردو-گلگت روٹ پر فلائٹ کی ‘عارضی منسوخی’ پر پی آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

 گلگت ( پ ر) سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے فل بنچ نے سکردو میں پی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے برخلاف گلگت اور سکردو کے درمیان بلاوجہ فلائٹ اپریشن کی عارضی طور پر منسوخی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کل مورخہ 27 اپریل2016 ء بروز بدھ کو پی آئی اے کے جنرل منیجر شیڈول پلاننگ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔ جناب محمد عسییٰ صدر سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکم صادر کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ فوری طور پر گلگت سے سکردو منگوانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے پی ائی اے کے اس عمل کو گلگت بلتستان کے عوام کی سفری سہولیات سے محروم کرنے کی سازش اور وفاقی حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش قرار دیا ۔

معزز عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی ، سول ایوی ایشن ڈویژن کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ علاوہ ازیں فاروق حسن ڈپٹی سکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور عبدالرحمن عباسی ، سٹیشن منیجر سول ایوی ایشن اتھارٹی سکردو کو عدالت کے معاؤن کے طور پر 27 اپریل کو سکردو برانچ رجسٹری میں طلب کیا ہے۔

عدالت نے پی آئی اے کے بکنگ کے طریقہ کار کو بھی غیر موثر قرار دیا ۔اور گلگت اور سکردو کے مسافروں کو اولین ترجع دینے کا حکم دیا ۔ عدالت عظمیٰ نے کل 27 اپریل 2016ء کو متعلقہ حکام کو توہین عدالت میں اظہار وجوع کا نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ عدالت کی حکم عدولی کے باعث توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button