متفرق

سکردو کے مختلف علاقوں میں فوڈ انسپکٹر نے مارکیٹوں پر چھاپے مارے، زائد المعیاد اشیا ضبط

سکردو ( بیورو چیف سے ) فوڈ انسپکٹر سکردو حسین خان اخونزادہ نے سٹی پولیس کے ہمراہ سکردو کے مختلف مارکیٹوں جسمیں موسوی مارکیٹ ، علی چوک ، حاجی گام ایریا، کالج روڈ ، یادگار چوک ایریا کے مختلف دکانوں بیکریوں ،ہوٹلوں اور بار برشاپس پر چھاپہ مارا انہوں نے غیر میعاری اور زائد المیعاد اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اس موقع پر فوڈ انسپکٹر سکردو حسین خان اخونزادہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہم نے عوامی شکایات پر سکردو کے مختلف مارکیٹوں پر چھاپہ مارا اور مختلف دکانداروں پرتقریباً 30ہزار سے زائد جرمانے عائد کیا گیا اور انہیں رنبہ کیا گیا کہ آئندہ ہو غیر میعاری اور ذائد المیعاد اشیائے خود نوش فروخت کرنے کی صورت میں دکان بند کیا جائے گا انہوں نے سکردو کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکردو میں کسی بھی دکان یا مارکیٹ میں غیر معیاری اور ذائد المیعاد اشیائے خورد نوش پائے جانے پر فوڈ انسپکٹر بلدیہ سکردو سے رابطہ کریں تاکہ مارکیٹ میں موجود غیر معیاری اشیائے خوردنوش کو رکا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button