متفرق

سکردو، ریسکیو 1122 کے ملازمین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے

سکردو(عابدشگری)ریسکیو 1122گلگت بلتستان کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی طور پر گلگت اور سکردو میں اپنے آفس چھوڑ کو گلگت میں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ اور سکردو میں کمشنر آفس نے سروس دینا شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے اہلکار گذشتہ پانچ سالوں سے گلگت اور سکردو میں 24گھنٹے فری سروس دینے کے باوجود تاحال مستقلی سے محروم ہیں جس کی بابت بار بار درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے تنگ آکر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بیک وقت گلگت اور سکردو سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق محرم کے احترام میں سروس کو بند نہیں کیا گیا ہے اور احتجاجی تحریک شروع کی گئی ہے ۔ تاہم اہلکاروں کے مطابق اگردو تین روز کے اندر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی تو احتجاجی طور پر سروس کو مکمل طور پر بند کرنا پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آج سکردو میں سول سوسائٹی اور وکلاء برادری نے ریسکیو 1122کے اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور حکام بالا سے اس بابت ٹھوس اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ریسکیو 1122گلگت بلتستان کے دونوں اضلاع میں گذشتہ پانچ سالوں سے ایمبولینس سروس، فائرسروس، واٹر ریسکیو اورڈیزاسٹر ریسکیو کی سروس 24گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے اور اب تک ایک محتاط اندازے کے مطابق 20000سے زائد ایمرجینسیز ڈیل کی جاچکی ہیں جن میں لوگوں کی جان و املاک کو بروقت امداد فراہم کر کے بچائی جا چکی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button