متفرق

وزیر اعظم آفت زدہ ضلع کوہستان کا دورہ کرے، مطالبہ

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان کے باسیوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہزارہ ڈویژن کے سیلاب سے آفت زدہ ضلع کوہستان کا ضرور دورہ کریں ، کیونکہ پانامہ لیکس سے زیادہ یہاں کے مصیبت زدہ خاندانوں کو اپنے گھروں اور سیلاب میں ڈوبے پیاروں کی فکر ہے ۔ لوگوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ مرکزی حکومت نے کوہستان کیلئے کوئی توجہ نہیں دی۔ ملک نورمحمد، ملک عبدالوکیل ، ملک غزن، ملک غنی،محمد سعید ودیگر نے وزیراعظم کا حالیہ دورہ مانسہرہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ سیاست دان پوائنٹ سکورننگ کے لئے عوامی تکلیف بھول بیٹھے ہیں ۔ کوہستان میں حالیہ سیلاب سے اکتالیس اموات ہوئی اور نوے فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوا ، لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران پانامہ لیکس سے خود کو بچانے کے چکر میں جوابی دھرنے اور جلسے کررہے ہیں جوکہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگراُ نہیں متاثرین سے ہمدردی ہے تو وہ فوری طورپر کوہستان کا دورہ کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button