متفرق

استور کے سرحدی گاوں میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق

گلگت (سٹاف رپورٹر) ضلع استور کے سرحدی گاؤں زیان میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق ہو گیا ۔ مقامی زرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید برفباری کے دوران ضلع استور کی وادی قمری کے گاؤں زیان میں اپنے مویشی خانے کی چھت سے برف ہٹانے میں مصروف ساٹھ سالہ عطا محمد پر برفانی تودہ آگرا جس سے وہ تو دے تلے دب گئے اس دوران گاؤں کے افراد انہیں بچانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مویشی خانے کی طرف دوڑے اور آیت اللہ نامی شخص کو کئی فٹ برف کاٹ کرملبے سے نکالابتایا جاتا ہے کہ اس دوران آیت اللہ کی سانسیں چل رہی تھی تاہم انہیں گھر پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔جنوری کے مہینے میں گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور ضلع استور کی وادی گریز میں سابقہ ادوار کی نسبت چھے سے سات فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button