تعلیم

ہائی سکول سکمیدان سکردو میں چینی خاتون بچوں کو چینی زبان سکھائے گی

سکردو ( بیورو چیف سے ) ہائی سکول سکمیدان میں پاک چین دوستی کے تحت پاکستانی اور چائینز زبانوں میں عبور حاصل کرنے کیلئے باقاعدگی سے کلاسز کا آغا ز کر دیاگیا جسکے تحت ایک چائنز لیڈ ی انسٹرکیٹر خاکس تورسن کو تعینات کر دیا ہے حکومت گلگت بلتستان نے بحیثیت لیڈی ٹیچر بی پی ایس 14کے عہدے پر بھرتی کردی ہے اس حوالے سے گورنمنٹ بائز ہائی سکول سکمیدان قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمن سید ذاکر حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین نے باقاعدگی سے اس چائینہ زبان کے کلاس کا افتتاح کیا اس موقع پر لیڈی ٹیچر خاکس تورسن نے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد صرف اور صرف پاکستانی عوام اور چائینز عوام میں دوستی کو مزیدبڑھانا ہے اور دنوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے زبانوں پر عبور حاصل کرنا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اس پروگرام کے تحت پاک چین دوستی مزید بہتری آئے اور یہاں کے عوام بھی چائنیززبانوں پر عبور حاصل کرسکے اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید ذاکر حسین نے کہاکہ چائنا ہماری عظیم دوست ملکوں میں شمار ہوتا ہے انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی بقاء کیلئے کام کیا اس وقت پورے گلگت بلتستان میں 2جگہوں پر پاک چین دوستی کے تحت سنٹر کام کر رہے ہیں ایک سنٹر گلگت اور ایک سکردو میں موجود ہے اس سنٹر میں چائینز زبان کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button