گلگت بلتستان

اسکردو:خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن نیٹ ورک کا قیام

Women Protection Net work copyاسکردو(نمائندہ خصوصی)الشہباز ویمن آرگنائزیشن شگر کے زیر اہتمام سکردو کے مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی، خواتین سوشل ورکرز اور دیگر سٹیک ہولڈرزکا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد سکردو کے خواتین کی تحفظ کیلئے ایک فورم کا قیام تھا۔ تقریب کی صدارت زرینہ بتول ویمن ڈی ایس پی سکردونے کی جبکہ مہمان خصوصی سی ای او ایف ایم 99 کنول افتخار اور ایم ڈی سید عباس تھیں۔

Cabinate of WPNW

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام نے خواتین اور بیٹیوں کیلئے وراثت میں حصہ رکھا جبکہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ اور حضرت زینب ؑ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنی حق کیلئے ظالموں کے ایوان ہلا کے رکھ دیے۔ ہمارے معاشرے میں خواتین اپنی بنیادی حقوق سے نا آشنا اور محروم ہیں۔ تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ بہت ہی تیزی کیساتھ خواتین اپنی حقوق کے بارے میں جاننے لگی ہے۔ خواتین کی حقوق کے بارے میں آگاہی کےلیے الشہباز خواتین تنظیم شگر کی کردار ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے سکردو ڈسٹرکٹ میں خواتین کی آگاہی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔

اس موقع پر نیٹ ورک لیڈر کے بارے میں ذاکر حیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔ CEO ایف ایم 99 کنول افتخار نے اس موقع پر اپنی خطاب میں اس اہم نیٹ ورک میں بلانے اور عزت افزائی پر الشہبازخواتین تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے بھرپور تعائون کا یقین دہانی کرائی۔ اسکردو کے صحافی حضرات نے اس موقع پر اس نیٹ ورک کی بہتری کیلئے اپنی تعاون کا اعلان کیا۔

تقریب کے آخر میں سکردو کے خواتین کے حقوق اور ان کی تحفظ کیلئے ایک فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس کا نام ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن نیٹ ورک رکھا گیا ۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ویمن پروٹیکشن نیٹ ورک کے عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا۔ سیکریٹری جنرل سکردو پریس کلب قاسم بٹ نے چیف الیکشن کمشنرکا فرائض انجام دیا۔خفیہ رائے شماری کے بعد معروف خاتون سماجی رہنماء ثریا منی کو اس نیٹ ورک کا پہلا صدرصدف زہرہ کو نائب صدر، نائلہ رضوی جنرل سیکریٹری ،رخسانہ کو سیکریٹری اطلاعات،فضہ سیکریٹری فنانس،جوزا مریم ڈپٹی سیکریٹری جنرل،زاہدہ کو آفس سیکریٹری جبکہ بانو ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئی۔آخر میںڈی ایس پی سیدہ ذرینہ بتول نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button