متفرق

ہلالِ احمر گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام ضلع نگر اور ضلع غذر میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع غذر اور ضلع نگر میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ120خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہلال احمر کی جانب سے غذر کے گاؤں شیرقلعہ،گلوداس،سلپی،ہاتون،دائن اور اشکومن میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 80خاندانوں جبکہ ضلع نگر کے گاؤں سمائر ویلی میں40خاندانوں اور مجموعی طورپر120خاندانوں میں ٹینٹ،ترپال شیٹس،کمبل،کچن کا سامان،لکڑی کی بخاریاں،پانی کی بوتلیں اور دیگر گھریلوے استعمال کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ غذر میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین محمدولی نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان حکومت کا ایک معاؤن ادارہ ہے جو ملک بھر میں قدرتی آفات کے متاثرین اور مصائب کے شکارافراد کی امداد وبحالی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور گلگت بلتستان میں بھی یہ ادارہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کوئی این جی او نہیں بلکہ ایک قومی فلاحی ادارہ ہے اسی لئے اپنی سرگرمیاں مقامی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کے تعاؤن اور مشاورت سے سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان اپنے محدود وسائل کے باوجود علاقائی سطح پر بلارنگ ونسل،مذہب اور علاقائی تعصب کے صرف اورصرف دکھی انسانیت کی مدد کا شعار رکھتاہے ۔اس مشن کے حصول کے لئے ادارے کو صوبائی حکومت،انتظامیہ اور عوام کی جانب سے خصوصی تعاؤن کی اشدضرورت ہے تاکہ ادارے کو درپیش مالی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button