متفرق

شگر: باشہ ارندو میں غذائی قلت اور ادویات کی کمی نہیں- قائم مقام ڈپٹی کمشنر ضلع شگر

شگر ( بیور وچیف ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ضلع شگر محمد موسی علی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر باشہ ارندو کے برف باری سے متاثرہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ علاقے میں کسی قسم کی غذائی ،ادویات کی کمی یا اور طرح کے مسائل نہیں ہے۔ علاقے میں ادویات کو بروقت پہنچانے کے لئے متعلقہ ڈی ایچ او کو ہدایات جاری کی گئی تھی۔ ادویات حیدر آباد پہنچا دی گئی ہے جو جلد ارندو پہنچائی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شگر انتظامیہ روزانہ ارندو میں رابطے میں ہیں ۔ علاقے کے عوام کی جانب سے کسی قسم کی شکایات نہیں ہے۔ عوام جو بھی ڈیمانڈ کریں گے انتظامیہ ہر قسم کی مد د کی صورت حال میں الرٹ ہے۔ ارندو میں عوام کے پاس اپریل تک گندم ،ادویات اور دیگر اشیاء خوردنوش کا سٹاک موجود ہے۔ کسی قسم کی کوئی شکایات نہیں ہے۔ اگر لوگوں کو مزید امداد کی ضرورت ہوئی تو انتظامیہ بھر پور مدد کے لئے تیار ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button