تعلیم

ماڈل سکول خپلو میں داخلہ مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ، رکنِ اسمبلی شیرین فاطمہ کی خصوصی شرکت

خپلو (پ ر) ماڈل مڈل سکو ل خپلو میں محکمہ تعلیم گانچھے کے زیر اہتمام قومی داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے میمان خصوصی خاتون ممبر اسمبلی  جی ۔ بی شیریں فاطمہ جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ابراہیم نے کی۔ عبد الحمید ٰڈی ۔ائی ۔ایس نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کر تے ہویے کہا ۔کہ یہ ایک قومی مہم ہے۔ اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ تعلیم اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مہم کو جاری رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔ممبر جی۔ بی ۔لیل ۔اے شیرین اختر نے اپنی خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اور ولدین میں سے والدہ کوا س کا شعور دینا ضروری ہے کیونکہ پڑھی لکھی ماں ہی پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دیتی ہے ۔ اپنے خطبہ صدارت میں ڈپٹی ڈایریکٹر ایجو کیشن گانچھے نے اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اور کہا کہ آج کی خصوصی تقریب قومی مہم کا حصہ ہے ۔تاہم نامور عالم بوا محمد شاہ کی ناگہانی رحلت پر وزیر تعلیم جی ۔ بی اس تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ نائب ناظم تعلیم نے مذید کہا کہ مچھلی پانی کے بغیر اور انسان تعلیم کے بغیر نہیں رہ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ علم کے دروازہ سب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے والدین سے پرُ زور اپیل کی کہ وہ بچوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھیں اور ہر صورت سکولوں میں داخل کر یں ۔ 2015 میں گانچے سے 6 طلبا نے اوپن میرٹ پر پروفیشنل اداروں میں داخلہ لیا جبکہ ماضی میں ایسا نہ تھا۔ الیمنٹری بورڈ بلتستان ریجن کے نتائج میں ٹاپ ٹین کی جو فہرست جاری ہو ہی ہوے اس میں 1 تا  6  ضلع گانگچے کے طلبا نے لی۔ اور اس بات کی دلیل ہے کہ ضلع میں پہلے کی نسبت بتدریج بہتری کے آثار نمایاں ہونا ہم سب کے لیے اطمینان بخش امر ہے ۔اور تعلیم کے میدان میں کامیابی کے سفر پر محکمہ تعلیم رواں دواں ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ سفر مذید بہتر ہو تا جا ئے گا اگر سب کا تعاون ساتھ رہے۔                                                 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button