صحت

تھرلی دیامر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چلاس(مجیب الرحمان)سوشل سروسز میڈیکل سنٹر دیامرکی جانب سے تھرلی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ماہر ڈاکٹرز نے ایک سو پچاس کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات فراہم کی۔سوشل ویلفئیر آفیسر سایورج بہار شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دیامر کے سب سے پسماندہ اور غریب علاقے تھرلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔اس طرح کے مزید کیمپس بھی لگائیں گے تاکہ غریب مریضوں کو انکے گھر کی دہلیز پر علاج ممکن ہو سکے۔اس میڈیکل کیمپ کی کامیابی میں تعاون سوشل ویلفئیر آفیسر محمد حنیف اور کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر مبین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔عوامی حلقوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ادارے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button