متفرق

صوبائی وزیر حاجی محمد وکیل کا چلاس میں مختلف سرکاری دفاتر پر چھاپہ، ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کاوزیراعلیٰ کی ہدایت پر چلاس شہر کے مختلف دفاتر کا اچانک چھاپہ۔ملازمین کی دوڑیں لگ گئی ،تمام دفاتر میں بائیو میٹرک مشینیں فوری لگائی جائیں اور ملازمین کی حاضری یقینی بنائیں ۔ملازمین کی زمہ داری ہے کہ وہ دفتری اوقات میں اپنی صلاحیتیں عوام کی خدمت میں صر ف کریں ،چھٹی کے بعد کو ئی بھی ملازم دفتر میں نہ رہیں ۔صوبائی وزیر جنگلات جمعہ کے صبح اچانک ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے اور اوپی ڈی میں پہنچے اور ڈاکٹروں کے کمروں کا معائینہ کیا اس دوران چائلڈ سپیشلسٹ کے دفتر پر سخت برہمی کا اظہار کیا بعد ازاں وہ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے۔اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ڈاکٹروں سے تفصیلی نشت کی۔

ڈاکٹروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں 37میڈیکل آفیسروں کی جگہ صرف پانچ میڈیکل آفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں سب سے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مختلف شعبوں میں ایک ایک ماہر ڈاکٹر ہیں اگر ماہر ڈاکٹر کسی بھی ذاتی ایمرجنسی کام سے کہیں جاتے ہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پچاس بیڈ نئی اسپتال ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ کی وجہ مکمل نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو بھی سخت مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کوہستان سے جگلوٹ تک شاہراہ قراقرم پر جو بھی حادثہ رونماء ہوتا ہے مریضوں کو ڈی ایچ کیو لایا جاتا ہے جبکہ اس حساب سے ادویات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے کہا کہ ڈاکٹربرادی کسی بھی ملک اور قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں مسیحاؤں کاکام خلق خداکی خدمت کرنی ہے ڈاکٹر وں کو چاہیئے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور مریضوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لئے بھرپورکردار ادا کرونگا انہوں نے کہا کہ خواتین مریضوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور ان کے او پی ڈی کے لئے وسیع جگہ کا بندوبست کیا جائے ۔

بعدازاں وزیرجنگلات محمد وکیل محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات کے دفاتر پہنچے ،اس موقع پرجن کمروں کے تالے لگے ہوئے تھے سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میٹنگوں کے نام پر کئی کئی دن دفاتر سے غیرحاضر رہنے والے آفیسروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر میں تعینات ملازمین داریل تانگیر میں اپنی دفتروں میں حاضری یقینی بنائیں کوئی بھی سرکاری اہلکار فرائض سے ہرگز غفلت نہ برتیں ۔ایگزیکٹو انجیئر برقیات شباب خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برقیات کے جو بھی جائز مسائل ہونگے حل کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام دفتروں میں فوری بائیومیٹرک سسٹم لگائے جائیں تاکہ ملازمین کی حاضری یقینی ہو سکے انہوں نے کہ صوبائی حکومت ملازمین اور عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے لیکن سرکاری آفیسران اور ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے خود کو وقف کریں۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button