کریم آباد ویلفیر ایسوسی ایشن کے انتخابات  مکمل، خانم امان صدر منتخب

کریم آباد ویلفیر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، خانم امان صدر منتخب

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ(رحیم امان) کریم آباد ولفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ،خاتون ممبرخانم امان صدر  اور کریم اختر نائب صدر منتخب۔

کریم آباد ولفئیر ایسوسی ایشن کے انتخابات 2016 کا انعقاد کیا گیا ان نتخابات میں کریم آباد ولفئیرایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنے ووٹ حق رائے دہی کا استعمال کیا ان انتخابات میں چار امیدوار مدمقابل تھے۔صدارت کے عہدے کے لیے امین خان اور خانم امان کے مابین مقابلہ تھا اور نائب صدر کے عہدے لیے کریم اختر اور امین خان مدمقابل تھے ووٹنگ کا سلسلہ صبح گیارہ بجے سے شام چاربجے تک جاری رہا

ان انتخابات کے نتائج کے مطابق خاتون ممبر خانم امان نے صدر اور کریم اختر نائب صدر منتخب ہوئے ۔اس الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ایک آزاد الیکشن کمیشن کا قیام عمل لایا گیا تھا اور یہ تمام کاروائی اسی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔