سیاست

پارٹی سے غداری کرنے والے کسی عہدے کے مستحق نہیں، دروازے کھلے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گانچھے (محمد علی عالم ) پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے کسی کے لئے بند نہیں ہے پارٹی سے غداری کرنے والے سے کسی عہدے کے مستحق نہیں ہوگاہر ضلع میں پارٹی قیادت کا چناؤ سو فی صد میرٹ پر ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اطلاعات سعدیہ دانش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ پہلے سے طے ہیں کہ پانچ سال میں مفاد لے کر آخری وقت میں پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے پارٹی کا کارکن ہوسکتے ہیں مگر ان کو کسی قسم کا کوئی عہدے نہیں گا ان لوگوں کی وجہ سے پارٹی بحران کا شکار ہو گیا پارٹی تنظیم سازی جمہوری انداز میں ہر ضلع میں جا کر کارکنوں سے مشورے سے کیا جائے گا قیادت کی چناؤ میں پارٹی ورکرز کے رائے کا احترام کیا جائے گا اس سلسلے میں ہر ضلع کی ایک ایک ورکرسے رائے لیا جا رہا ہے تاہم پارٹی چیرمین کے فیصلے کو ہر کارکن تسلیم کرے گاانہوں نے پاکستان مسلم لیگ کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہماری مینڈیٹ کو چوری کیا گیامذہبی جماعتو ں کو ہمارے خلاف استعمال کیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا ملازم ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے پانچ سالہ دور میں کوئی ایسا غلطی ہم نے نہیں کیا جو آج موجودہ حکومت نے دس ماہ میں کیا ہے عوام کو مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ دس ماہ میں واضح نظر آگیا ہے عوام نے جو غلطی کیا اس کا احساس اب عوام کو ہو رہا ہے نواز شریف کبھی بھی گلگت بلتستان کے ساتھ مخلص نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button