متفرق

گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )عالمی یوم صحافت کے موقعہ پر گلگت بلتستان کے سینئر صحافی رشید ارشد کو بہترین کالم نگاری اور صحافتی خدمات پر پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کی جانب سے تعریفی سند دی گئی رشید ارشد کے علاوہ گلگت بلتستان کے سینئر صحافی ڈی جے مٹھل،علی شیر،عالم نور حیدر ،ڈی جے،اور کریم مدد صحافتی خدمات پر تعریفی اسناد دی گئیں ،تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،اے این پی کے سنیٹر حاجی عدیل ،پارلیمانی سکر ٹری اطلاعات ،سابق وفاقی وزیر جے سالک کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی رہنما بھی شریک تھے ،اس موقع سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سینئر صحافیوں نے صحافیوں کی آزادی صحافت کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button