چلاس(پ ر)دیامر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب مجیب الرحمان کے منعقد ہوا۔جس میں سابق صدر پریس کلب حاجی سرتاج خان اور دیگر اراکین و عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں نائب صدر اسدا للہ کی والدہ کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔اجلاس میں لواحقین کے صبر جمیل کی بھی دعا مانگی گئی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔