سیاست

پارٹی فیصلے کو قبول کرتے ہیں، شاہ سلیم خان کو جتائیں گے، جاوید اقبال سب ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن

ہنزہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن علی آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق ضلعی سکریٹریٹ میں سب ڈویژنل صدر جاوید اقبال کے صدارت میں ایک ہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام عہدہداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اجلاس کے موقعے پر صدر جاوید اقبال نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی دل کے اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ضمینی انتخابات کیلئے حلقہ 6ہنزہ کیلئے پرنس سلیم خان کو پارٹی امیدوار نامزد کیا جسے ہم پارٹی ڈسپلن میں رہتے ہوئے قبول کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ گزشتہ جنرل الیکشن کی طرح اس بار بھی اپنے امیدوار کو کامیاب کرینگے صدر جاوید اقبال نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا بھی شکرگزار ہیں کہ جنھوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے پرنس سلیم کو ٹکٹ دلانے میں اہم کردار ادا کیا بحیثیت مسلم لیگی ہم عہدہداران و کارکنان کی یہ زمہ داری ہوتی ہے کہ ہم اپنے قائد کے فیصلوں کی احترام کریں اور ڈسپلن کی پاسداری کریں ۔

اجلاس میں نمبردار مجید ،سلمان کریم صدر یوتھ ونگ ،علی پنوصدر یوتھ ونگ ،راجا سخی احمد جنرل سکریٹری ،فضل کریم ،حاجی کریم ،شاکل دینار نائب صدر کے علاوہ کثیر تعدا د میں کارکنوں نے شرکت کی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button