متفرق

داسو سے رائیکوٹ پل تک قراقرم ہائے وے خستہ حالی کا شکار، تین گھنٹوں کا سفر آٹھ گھنٹوں میں طے ہونے لگا

کمیلہ کوہستان (شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان کے مرکزی مقام داسو سے چلاس رائیکوٹ برج تک شاہراہ قراقرم مسافروں کے لئے وبال جان بن گئی ہے ۔ تین گھنٹے کا سفر سڑک کی خستہ حالی کے باعث آٹھ گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کاآٹھواں عجوبہ اور پاک چین دوستی کی زندہ مثا ل شاہراہ قراقرم متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث خستہ حالی کا شکارہے ۔ جگہ جگہ گھڑے بنے ہوئے ہیں جہاں مسافر وں کا سفر اذیت ناک ہے ۔ داسو کوہستان سے رائیکوٹ برج تک سڑک انتہائی خستہ حال ہے جس کی طرف کسی نے مڑ کر نہیں دیکھا ایسا لگتاہے جیسے لاوارث ہے۔مذکورہ شاہراہ پرعمومی سفر تین گھنٹوں کی ہے جبکہ خستہ حالی کے باعث ابھی آٹھ گھنٹے لگ جاتے ہیں اور گاڑیوں کا بھی بیڑ اغرق ہورہاہے ۔گلگت بلتستان اور پنڈی کے مابین سفر کرنے والے مسافرسڑک کی خستہ حالی کے باعث سخت پریشانی کا شکارہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button