متفرق

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کوہستانی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان، بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے خلاف کوہستانی عوام شاہراہ قراقرم پر اُمڈ آئی ، مودی مردہ باد ، کشمیری بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے کوہستان کے پہاڑ لرزتے رہے ۔کوہستانی قوم کا اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر لڑنے کا عزم ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوہستان کے صدر مقام داسو سے ملحقہ مرکزی شہر کمیلہ میں لوگوں نے اپنے روایتی دشمن ہندوستان کو باور کرانے کیلئے پر ہجوم ریلی نکالی ۔ یہ ریلی ن لیگ کوہستان کے صدر سید گل بادشاہ کی قیادت میں داسو سے کمیلہ کی طرف روانہ ہوئی جہاں ممبر صوبائی اسمبلی عبدالستار خان ، سول سوسائیٹی ، علماء اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ریلی گرین چوک پہنچ کر جلسے میں بدل گئی جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سی پیک معاہدہ ہندوستان کو ہضم نہیں ہورہا۔ مودی کی سر کی قیمت لگانا شرم سمجھتے ہیں کیونکہ اُس کی کوئی اوقات نہیں۔بھارت کو 1965میں اس کے اوقات دکھائے تھے اور آج بھی دکھائیں گے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ کوہستانی قوم دشمن سے حساب برابر کرنا جانتی ہے انہیں کسی ٹریننگ کی ضرورت نہیں ، انڈیا پہلے کرے تو جواب عذاب ک صورت میں ملے گا۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر ملی استحکام کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button