تعلیم

محکمہ تعلیم پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، معاون خصوصی فاروق میر

گلگت ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھارہی ہے سابق حکومتوں نے محکمہ تعلیم کو کمائی کا ذریعہ بنایا تھا اور میرٹ کا قتل عام کیا موجودہ حکومت محکمہ تعلیم کو مثالی ادارہ بناکر دم لیں گے صوبائی حکومت نے معیار تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کررکھا ہے علاقے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے میں تعمیر ملت پبلک سکول امپھری کا کردار قابل ستائش ہے صوبائی حکومت تعمیر ملت پبلک سکول کی ہر سطح پر معاونت کرے گی ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے تعمیر ملت پبلک سکول امپھری میں منعقدہ یوم والدین کے مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت علاقے میں معیار تعلیم کو عام کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے محکمہ تعلیم میں جلد میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں کررہی ہے ماضی میں محکمہ تعلیم کو بدنام کیا گیا صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کے کھویا ہوا مقام کو دوبارہ بحال کرکے دم لے گی تقریب سے سابق سیکشن آفیسر گلگت جہانگیز خان اور تعمیرملت پبلک سکول امپھری کے ایڈمنسٹریٹر مقصود احمد نے بھی خطاب کیا قبل ازایں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے ای سی ڈی سنٹرتعمیر ملت پبلک سکول کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button