تعلیم

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سکردو میں‌”ڈینز ڈویلپمنٹ”‌تربیتی پروگرام منعقد

سکردو ( پ ر) ہائیر ایجویکشن کمیشن کے زیر اہتمام دو روزہ ڈینز ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد مختلف قسم کے بزنس سکولز،ڈینز ڈائریکٹرز اور فیکلٹی مممبران کی استعداد بڑھانا تھا یہ پروگرام” ایچ ای سی” کے "این بی ای اے سی” پروگرام کاحصہ تھا جس میں” آئی بی اے”،”یونیورسٹی آف لاہور” "کامسیٹ "اور دیگراداروں کا بھی اشتراک حاصل تھا،ایچ ای سی نے یہ پروگرام جامعہ بلتستان کے اشتراک سے سکردو کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کرایا،پروگرام کا مقصد جامعات کی اسٹریٹجک مینجمنٹ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اورتمام سٹیک ہولڈز کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کے حوالے سےلائحہ عمل،ترتیب دینا تھا اور ساتھ ہی مقامی سطع پر انٹرپنیور شپ کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا اورانہیں پالیسی ساز اداروں کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے لائحہ،عمل ترتیب دینا تھا۔ اس پروگرام  میں وطن عزیز کی بہترین جامعات کے فیکلٹی ممبران ڈینز اورڈائریکٹرز نے شرکت کی یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی طرف سے ڈین ڈاکٹر عبدالمتین خان،ڈاکٹراشتیاق منڈوق ڈاکٹر واجد خان اور جامعہ ہذا سے الحاق کرنے والے کالجز  کے نمائندہ گان نے شرکت کی-ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر اشفاق احمد شاہ مذکورہ پروگرام کے فوکل پرسن تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتےہوئے نامور مورخ یوسف حسین آبادی نے بلتستان میں آثار قدیمہ،تاریخ اورثقافتی ورثے کے حوالے سے شرکاء کو معلومات دیں جبکہ شددے فوڈز کے ایم ڈی آصف مہدی نے انٹرپنیوشپ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتےہوئے مقررین نے پروگرام کومثالی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم پروگرام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،اس نوعیت کے پروگرامات سے جامعات کو قریب آنے کاموقع ملے گا اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔!

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button