تعلیم

شگر اور کھرمنگ کے بالائی علاقوں میں اساتذہ نے سکولوں کے نظام الاوقات کی دھجیاں بکھیر دیں

سکردو(سروے رپورٹ ،رجب علی قمر) محکمہ تعلیم بلتستان اور وزیر تعلیم کی مجرمانہ غفلت ،شگر اور کھرمنگ کے بالائی علاقوں میں اساتذہ نے سرکاری سکولوں کے نظام الاوقات کو پاؤں تلے روند ڈالا، بتا یا جاتا ہے کہ نئے اضلاع کھرمنگ اور شگر کے مضافاتی سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ اپنی من مانی اور مرضی سے تعلیمی اداروں کا نظام چلا رہے ہیں بیشتر سکولوں میں حاضری اور چھٹی کا ٹائم نہیں ہوتا کلاسسز بھی ٹائم ٹیبل کے مطابق لینے کی بجائے طلبا کے مرضی پر لیا جاتا ہے بغض سکولوں میں تفریح کا دورانیہ ایک گھنٹے تک رکھا جاتا ہے اساتذہ نے سرکاری آٹھ گھنٹے کو پست پُشت ڈال دیا ہے اکثراساتذہ سرکاری کام کے بہانے سکردو میں ہفتوں تک ڈیرہ جمائے بیٹھتے ہیں ان تعلیمی اداروں کی حالات متعلقہ ضلعوں کے ہیڈ کوارٹرز سے دور مضافات ہونے کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ تعلیم بھی بے خبر رہتی ہے کمیونیکشن نہ ہونے اور دور افتادہ ہونے کی وجہ سے کام چور اساتذہ معمولی مذہبی تہواروں پر ہاف ڈے اور چھٹی کا اعلان بھی کردیتے ہیں جس سے طلبا اور طالبات کی نگاہیں تعلیم کے بجائے گھر جانے پر مرکوز رہنا معمول بن گئے ہیں زرائع نے بتایا کہ ان سکولوں میں سال بھر میں بھی محکمہ تعلیم کا کوئی بھی ذمہ داردورہ کرتا ہے اور نہ کارکردگی رپورٹ یا اساتذہ اور بچوں کی حاضری چیک کرتا ہے

میڈیا سروے کے دوران شگر برالدو اور باشے کے علاقے تستے ،اسکولی،بیانو ،سیدر،ارندو،ہو،حوطو،پکورا،نیاسلو،بیسل،جبکہ کھرمنگ کے بارڈر ایریاز میں میموش،مرمق،پلپلدو،بریسل ،گنگنی ،بلارگو، ژھثرے تھنگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں اساتذہ اپنی من مانی سے سکولوں کے نظام الاوقات کے مطابق درس و تدریس کرنے اور سرکاری ٹائم کے تحت کام کرنے سے اکتا جانے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے ان علاقوں میں سرکاری سکولوں میں تعلیم پر اب والدین کو بھی اعتماد نہیں ہے جس کی وجہ سے والدین نے طلبا اور طالبات کو بستہ ،قلم اور کاپی ہاتھ میں تھمانے کے بجائے گھروں میں ہاتھ پٹانے کو ترجیح دیا جارہا ہے ساتھ شرخ ناخواندگی میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی کی کام چور اساتذہ کے خلاف سپائڈر مین کی طرح سکولوں میں چھاپہ مارنے کا اعلان ان مضافاتی علاقوں کے تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے قاصر ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button