تعلیم

پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال میں 6000 طلبہ و طالبات معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں، پرنسپل لیفٹنٹ کرنل وحید انجم

گلگت (سبخان سہیل )  پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال میں  20 خالی اسامیوں  کے لیے 1100  امیدروں نے ٹیسٹ انٹریو دیے تھے ۔ ٹیسٹ انٹریو کے بعد 124 امیدورں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔شارٹ لسٹ امیدورں سے انٹرویو کا عمل جاری ہے  جن امیدورں کو شارٹ لسٹ کیا ہے وہ مکمل میرٹ کے مطابق  ہم نے بہتر تعلم کے لیے قابل استایذہ کی ٹیم کو تیار کرکے قوم کے مستقبل کو بہتر بنانا  ہے۔ یہ باتیں پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال  لفٹیننٹ کرنل وحید انجم نے صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج میں میرٹ کے مطابق استاذہ کو بھرتی کرنا ہے کسی کو بھی کوئی سفارشی بنیاد پر ہر گز بھرتی نہیں کرنا ہے سکول کے داخلوں سے استاذہ کی بھرتی تک میرٹ کے مطابق کیا ہے  سکول میں پلے گروپ سے ایم اے سی تک کی بہتر اور جدید تعلم دی جارہی ہے  ۔پبلک سکول اینڈ کالج 1989 سے اپنی تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے اس وقت پبلک سکول اینڈ کالج میں 6000 طلبہ و طلبات تعلیم حا صل کررہے ہیں ۔

ہم نے سکول کے تعلیمی نظام کو پہلے سے بہت بہتر کیا ہے ہم ان بچوں کی بہتر تعلم کے لیے سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھلووں کا بھی انقاد کرایا ہے ہم نے سکول کے اندر مہنے میں ایک دفعہ گرینڈ اسمبلی کا انقاد کیا ہے اس گرینڈ اسمبلی کا مقصد چھ ہزار بچوں کو ایک ساتھ ایک گرونڈ میں بیٹھکر ایک اچھا ماحول کے ساتھ بچوں کے زہنی بوجھ کو بھی کم کرنا ہے ۔سکول میں بچوں کے لیے جدید کمپیوٹر ز کی کلاسوں کابھی اہتمام کیا گیا ہے جدید تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جو ہم ان بچوں کو دینے کی پوری کوشش کررہے ہیں   بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے ہم نے استایذہ کو تربیتی ورکشاپس کا بھی انقاد کرایا ہے ورکشاپ کا مقصد بچوں کی بہتر تعلم کے لیے استایذہ کو جدید طریقوں سے مترف کرانا ہے پبلک سکول اینڈ کالج سے نقل کلچر کا مکمل خاتمہ کیا ہے داخلوں سے ریزلٹ تک میرٹ کے مطابق کام کیا جارہا ہے اسے قبل سکول کی بسوں کی کنڈیشن بھی انتہائی حالت گیر تھی ہم نے اب ان بسوں کو مکمل بنوایا ہے اور اب بہتر کنڈیشن میں ہیں چار پرانی بسوں کے ساتھ دو نیی بسیں بھی ہیں ۔ ہم سکول اینڈ کالج میں بچوں کے لیے بہتر تعلیم کے ساتھ بہتر ماحول بھی فرہم کررہے ہیں گلگت بلتستان میں تعلم کے لہذ سے سب سے بہتر اور میعاری تعلم ہمارے سکول میں دی جاتی ہے ہمیں اس بات پر فخر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button