صحت

پاک فوج کی جانب سے 11 اور 12 مئی کوتحصیل یاسین (غذر) کے گاوں ہندور میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا

گلگت(پ ر)حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا شدہ سنگین حالات اور گلگت بلتستان میں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے یہاں کے غیور عوام مشکلات کا شکار ہیں وہاں دور افتادہ علاقوں میں داکٹروں کا نہ ہونا اور ادویات کی کمی کی وجہ سے مشکلات زندگی اور بڑھ گئی ہیں ۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر مفت میڈیکل کیمپ ضلع غذر کے دور افتادہ مقام ہندور(یاسین وادی)میں11-12 مئی 2016 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس میں میڈیکل آفیسر ،میڈیکل سپیشلسٹ ،ماہر امراض چشم ،ماہر امراض دانت ،ماہر امراض دماغ ،پیتھیا لوجسٹ ،ماہر امراض زچگی اور لیڈی میڈیکل آفیسر کی سہولیات مہیا کی جائینگی ۔اس کے علاوہ لیبارٹری ،ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مہیا کی جائینگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button