صحت

شجر کاری کے ذریعے عالمی حدت میں اضافے کی شرح کم کیا جاسکتا ہے، مینیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو

11009088_10152725462721134_7887464590023975336_n

گلگت : دنیا میں تیز تر موسمیاتی تبدیلیاں اور عالمی حدت کی وجہ سے رونما ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے مستقل حل اور تدارک کے لئے شجرکاری بہت ضروری ہے ۔ درخت زمین کا حسن اور زیور ہیں اور انسانی زندگی کی بقا کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ کاربن ڈائی اکسائیڈ جذب کرنے اور آکسیجن کے تناسب کو برقرار رکھنے میں درخت اور پودے اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن کو بھی دوبالا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے نیٹکو میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کر کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کے تحفظ کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ نئے پودے لگا کر جہاں ہم حیاتی تنوع کی بقا میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔قدرتی آفات،سیلاب سے بچاؤ اور لینڈ سیلائیڈنگ سے بچاؤ میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگا کر ہم ایندھن اور عمارتی لکڑی کی ضرورت بھی پوری کرسکتے ہیں ۔انہوں نے نیٹکو کے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے اپنے گھروں میں پودے لگائیں ۔آخر میں انہوں نے غیرسرکاری تنظیموں اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ نیٹکو کو درخت اور پودے فراہم کریں تاکہ نیٹکو کے ملازمین اس شجرکاری مہم کی کامیابی میں اپنا قومی کردار ادا کر سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button